ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروزمیزائل تیار کرنے کا دعویٰ
👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروزمیزائل تیار کرنے کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو/رائٹرز) ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے ایک ہزار 650 کلومیٹرز تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کرلیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پاسدارن انقلاب ایرو اسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ”ہمارا 1650 کلو میٹر تک مار کرنے والا کروز میزائل اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل ہتھیاروں میں شامل کرلیا گیا ہے۔”
حاجی زادہ نے کہا کہ بغداد میں 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جب عراق میں امریکی زیر قیادت افواج پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تو اس وقت ایران ”غریب فوجیوں” کو مارنا نہیں چاہتا تھا۔
حاجی زادہ نے ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ”ہم ٹرمپ کو مارنے کے درپے ہیں۔ (سابق وزیر خارجہ مائیک) پومپیو اور (سلیمانی کو قتل کرنے) کا حکم دینے والے فوجی کمانڈروں کو مار دینا چاہیے۔”
ایرانی رہنماؤں کی جانب سے اکثر قاسم سلیمانی کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
ایران نے امریکہ کی مخالفت اور یورپی ممالک کی طرف سے تشویش کے اظہار کے باوجود اپنے میزائل پروگرام بالخصوص اپنے بیلسٹک میزائلوں کو وسعت دی ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام خالصتاً دفاعی اور ڈیٹرنٹ نوعیت کا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین میں جنگ کے آغاز سے قبل ماسکو کو ڈرون فراہم کیے تھے۔ روس نے یہ ڈرون پاور اسٹیشنز اور سویلین انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے کے لیے استعمال کیے ہیں۔
واضح رہے کہ نومبر میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے کہا تھا کہ امریکہ کو ان رپورٹس پر شکوک و شبہات ہیں جس میں حاجی زادہ نے کہا تھا کہ ایران نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل تیار کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C