26/May/2026

ایران کے ساتھ یا بامعنی معاہدہ ہوگا یا کوئی ڈیل نہیں ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ

👁️ 749 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کے ساتھ یا بامعنی معاہدہ ہوگا یا کوئی ڈیل نہیں ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ

ایران کے ساتھ یا بامعنی معاہدہ ہوگا یا کوئی ڈیل نہیں ہوگی، امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن (روئٹرز/اے پی/اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کے ساتھ اب تک جاری بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی بھی امن ڈیل یا تو بہت اچھی اور بامعنی ہو گی یا پھر کوئی ڈیل ہو گی ہی نہیں۔ 

 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پیر 25 مئی کے روز لکھا کہ تہران کے ساتھ طے پانے والی کوئی بھی ڈیل یا تو ’عظیم اور بامقصد‘ ہو گی یا پھر سرے سے کوئی ڈیل کی ہی نہیں جائے گی۔

 

ایران پر 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ میں اس وقت غیر معینہ مدت کے فائر بندی وقفے پر عمل جاری ہے اور پاکستان اور دیگر ممالک کی ثالثی میں یہ کوششیں بھی مسلسل جاری ہیں کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین امن معاہدے کے ساتھ ایران جنگ کا جلد از جلد باقاعدہ خاتمہ کرا دیا جائے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کے دن کہا تھا کہ ایران کے ساتھ ’’مذاکراتی عمل تقریباﹰ مکمل‘‘ ہو گیا ہے مگر پھر کل اتوار 24 مئی کے دن انہوں نے کہا کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ امن ڈیل طے کر لینے میں کوئی جلد بازی نہیں کرے گا۔

 

اسی دوران ایرانی وزارت خارجہ نے بھی آج پیر کے روز تصدیق کر دی کہ تہران اور واشنگٹن کے مابین کئی امور پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے اور مذاکرات میں کافی پیش رفت بھی ہوئی ہے، تاہم عنقریب ہی کوئی باقاعدہ امن معاہدہ طے پا جانے کا امکان ابھی کم ہے۔

 

واشنگٹن سے ملنے والی دیگر رپورٹوں کے مطابق صدر ٹرمپ کے ’اچھی ڈیل یا کوئی ڈیل نہیں‘ کے بیان کے متوازی ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ یا تو ایران کے ساتھ کوئی ’’اچھا معاہدہ‘‘ کرے گا، یا پھر وہ اس ملک سے ’’دوسرے طریقے سے نمٹ لے گا۔‘‘

 

اس اسرائیلی سیاست دان نے یروشلم میں پیر کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ڈیل اسرائیل کے لیے بری ہے۔ یہ خطے کے لیے بھی بری ہے اور یہ ایرانی عوام کے لیے بھی بری ہے۔‘‘

 

ایران جنگ کا آغاز اس سال موسم بہار میں 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے ان فضائی حملوں کے ساتھ ہوا تھا، جن کی ان دونوں ممالک نے وجہ یہ بتائی تھی کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام تباہ کر دینا چاہیے، خطے میں ایران کے لیے لڑنے والے عسکریت پسند پروکسی گروپوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور تہران کی جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تیاری کی اہلیت کو بھی ہمیشہ کے لیے ختم کر دینا چاہیے۔

 

ایران جنگ کے آغاز پر، جس میں اپریل کے مہینے سے فائر بندی کا وقفہ جاری ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے یہ امید بھی ظاہر کی تھی کہ ایران میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے کہ ایرانی عوام وہاں برسراقتدار مذہبی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C