ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف
👁️ 399 بار دیکھا گیا
ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف
تہران (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) ایران پیر کے روز فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے ساتھ جوہری مذاکرات کرنے جا رہا ہے۔ یہ بات چیت امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے صرف ایک ہفتہ قبل ہو رہے ہیں۔
گزشتہ دو ماہ سے کم عرصے میں یہ دوسرا موقع ہے جب تہران کا وفد تین یورپی طاقتوں سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں جنیوا میں تہران اور تین یورپی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات ہوئے تھے۔
جرمن وزیر خارجہ کے مطابق، ”یہ مذاکرات نہیں ہیں‘‘۔ دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے بھی اسے فقط ”مشاورت‘‘ قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا، ”پیر اور منگل کو طے شدہ اس بات چیت میں مختلف موضوعات شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات چیت کا مقصد ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کا خاتمہ ہے، جب کہ ایران مخالف فریقین کی جانب سے اٹھائے جانے والے نکات کو بھی سننا چاہتا ہے۔
جمعرات کو فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ یہ اجلاس اشارہ ہے کہ ای تھری ممالک ایران کے انتہائی پریشان کن جوہری معاملے کے سفارتی حل کی کوشش پر یقین رکھتے ہیں۔
یہ مذاکرات ایک ایسے موقع پر ہو رہے ہیں، جب اگلے ہفتے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھال رہے ہیں۔ اپنے سابقہ دور میں ٹرمپ نے ایران پر ”شدید دباؤ‘‘ کی پالیسی اپنائی تھی جب کہ دو ہزار پندرہ کے جوہری معاہدے سے بھی اپنے ملک کو نکال لیا تھا اور ایران پر ایک مرتبہ پھر شدید تر پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں۔
واشنگٹن کے اس معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران اس معاہدے پر عمل کا دعویٰ کرتا رہا اور ساتھ ہی جوہری ڈیل میں طے کردہ رعایتوں کے لیے یورپی ممالک پر دباؤ ڈالتا رہا۔ تاہم بعد میں ایران نے بھی دھیرے دھیرے اس معاہدے سے دوری اختیار کر لی۔
گزشتہ ہفتے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام میں تیزی ‘بریکنگ پوائنٹ‘ کے قریب لے جا رہی ہے۔ تاہم ایران نے ان بیانات کو ”بے بنیاد‘‘ اور ”فریب پر مبنی‘‘ قرار دیا تھا۔
دسمبر میں، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے تہران پر بغیر ”کسی معقول سویلین جواز‘‘ اپنی اعلیٰ سطح پر افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو ”غیر معمولی سطح‘‘ تک بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔
تینوں یورپی ممالک کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا، ””ہم ایران کو جوہری ہتھیار سازی کرنے سے روکنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، جس میں ضروری ہونے پر اسنیپ بیک کا استعمال بھی شامل ہے۔‘‘
واضح رہے کہ اسنیپ بیک میکانزم، 2015 کے جوہری معاہدے کا حصہ ہے، جو دستخط کنندگان کو ”واضح معاہدہ شکنی‘‘کی صورت میں ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C