ایغور اقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پر نئی پابندیاں
👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایغور اقلیت کے حقوق کی سنگین پامالی، امریکا کی چینی حکام پر نئی پابندیاں
نیو یارک (ڈیلی اردو) وائٹ ہاؤس نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم ایغور میں اقلیت کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی پاداش میں چینی حکام پر نئی پابندیاں عاید کرنے والے ایک قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔
USCIRF celebrated @POTUS @realDonaldTrump’s signing of the #Uyghur Human Rights Policy Act (S.3744) today, thereby enacting it into law. #UyghurHumanRightsPolicyAct https://t.co/vFpFAC8Yay
— USCIRF (@USCIRF) June 17, 2020
بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ قانون چین میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت مٹانے اور ان کے مذہبی اعتقادات کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق کی پامالیوں، مجرمانہ کیمپوں کا منظم استعمال ،قید با مشقت اور دیگر جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف منظور کیا گیا ہے۔
USCIRF Commissioner @nuryturkel: “It is a great day for American citizens as well as #Uyghur and other Turkic people in China who have been subject to ghastly human rights abuses by the Communist Party of China." #UyghurHumanRightsPolicyAct https://t.co/LAYJazI4bb
— USCIRF (@USCIRF) June 17, 2020
20 مئی کو امریکی پارلیمنٹیرینز نے سنکیانگ میں مسلم ایغور اقلیت کو دبانے الزام میں چین پر “انسانیت کے خلاف جرائم” کا الزام عاید کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بیجنگ پر پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
چین کا الزام ہے کی ملک کے شمال مغربی حصے میں ایغور نسل کے مسلمان علاحدگی کی تحریک چلا رہے ہیں۔ چین نے ان پر دستی ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کرنے جیسے الزامات بھی لگائے ہیں۔
امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چینی حکام پر سنکیانگ میں “بحالی کیمپوں” میں اس اقلیت کے کم سے کم 10 لاکھ افراد کو حراست میں لینے کا الزام عاید کیا ہے۔
تاہم بیجنگ نے اس تعداد کی تردید کی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ ان کیمپوں میں لاپتا ہونے والے بچوں کو رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں مذہبی انتہا پسندی کی طرف رجحان سے دور رکھنےمیں مدد دینے کے لیے “پیشہ ورانہ تربیتی ” عمل سے گذارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکا کا کہناہے کہ چینی حکام ایغور اور ترکی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔
دسمبر 2019 میں امریکی ایوان نمائندگان نے چین کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے بل منظور کیا تھا۔ اس بل کی منظوری کے بعد بیجنگ میں “گہرے عدم اطمینان” کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C