ایل او سی فائرنگ: شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایل او سی فائرنگ: شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری سرفراز احمد شہید ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے گزشتہ روز بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں شہری کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ تھمایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت دو سال میں ایک ہزار 970 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہیں۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور بھارتی خلاف ورزیوں سے تزویراتی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔ اپنی افواج کو جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے اور اقوام متحدہ امن مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کردار ادا کرنے دے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C