’’ایٹمی فٹ بال‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدر جو بائیڈن کو منتقل
👁️ 158 بار دیکھا گیا
’’ایٹمی فٹ بال‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدر جو بائیڈن کو منتقل
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) جو بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کا حلف اٹھایا تو دنیا کے سب سے طاقتور شخص کے تمام اختیارات کے ساتھ ہی انہیں 22 کلو وزنی ایک سوٹ کیس بھی دیا گیا جس میں امریکا کے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے والے خفیہ کوڈ موجود ہیں۔
یہ سوٹ کیس ہر وقت امریکی صدر کے قریب رہتا ہے اور عام طور پر جانے والا صدر آنے والے صدر کو اپنی موجودگی میں یہ سوٹ کیس پیش کرتا ہے مگر چونکہ ٹرمپ بائیڈن کی جیت کو تسلیم نہیں کرتے اور حلف برداری کی تقریب کے وقت وہ واشنگٹن کے بجائے فلوریڈا میں تھے، اس لیے سوٹ کیس کی منتقلی ایک مسئلہ بن گئی۔
Football incoming. pic.twitter.com/Ww4wz1GbIE
— Mike DeBonis (@mikedebonis) January 20, 2021
تاہم امریکی محکمہ دفاع نے اسی مقصد کی خاطر پہلے سے تیاری کر رکھی تھی اطلاعات کے مطابق ان کے پاس اس قسم کا ایک سوٹ کیس نہیں بلکہ کم از کم تین سوٹ کیس ہیں۔ ایک سوٹ کیس 20 جنوری کی صبح کو ٹرمپ کے ساتھ فلوریڈا گیا، لیکن اس کا الیکٹرانک سسٹم دن کو ٹھیک 11 بج کر 59 منٹ اور 59 سیکنڈ پر ناکارہ ہو گیا عین اسی وقت نئے صدر جو بائیڈن کے فوجی معاون کو اسی قسم کا ایک اور سوٹ کیس پیش کیا گیا جس نے ٹھیک 12 بجے کام شروع کر دیا۔
سیاہ چمڑے کا یہ سوٹ کیس ’ایٹمی فٹ بال‘ کہلاتا ہے اور اس کے اندر المونیم کا مضبوط بکسا ہوتا ہے جس کے اندر ایٹمی ہتھیاروں کے کوڈ درج ہوتے ہیں۔ ان خفیہ کوڈز کی مدد سے امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی ایٹمی حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
یہ سوٹ کیس بم پروف ہوتا ہے اور اس کے اندر ایسا فون ہوتا ہے جس کی مواصلات کو جام نہیں کیا جا سکتا۔ اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں امریکی صدر پینٹاگون کے ساتھ رابطے میں رہ سکے ۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ گولف کھیلتے تھے تو اپنے گالف کلبز کے ساتھ ساتھ اس ’فٹ بال‘ کو بھی گالف گاڑی میں ساتھ لیے پھرتے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C