15/October/2026

باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری ہتھیار برآمد

👁️ 116 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری ہتھیار برآمد

باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری ہتھیار برآمد

باجوڑ( ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زہد ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج سے وابستہ 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کارروائی کے مقام سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کارروائی علاقے میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کی گئی۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت، برآمد ہونے والے ہتھیاروں کی اقسام اور تعداد سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

یہ کارروائی خطے میں دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے اور ان کی سرگرمیاں روکنے کے لیے جاری سکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے۔ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنے پر صورتحال واضح ہوسکے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C