باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی ہلاک، دوسرا زخمی
👁️ 53 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمبار سمیت ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک، ایک فوجی ہلاک، دوسرا زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب کو کامیاب آپریشن کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب ہلاک ہوگئے۔
ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈیلی اردو کو معتبر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کی تحصیل چارمنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 دہشتگردوں کو جو خودکش بمبار کو لے کر جا رہے تھے ہلاک ہو گئے۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو مزید بتایا کہ حملے کی زد میں آنے پر جب سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی تو خودکش حملہ آور کی بارودی جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی جسکے نتیجے میں پاکستانی فوج کی سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کمانڈو محمد شعیب ہلاک اور ایس ایس جی کمانڈو احمد شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گردوں کی لاشیں کی شناخت ہو گئی۔
ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C