باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
#Pakistan: A “most wanted” commander of the ISKP, Shafiullah, has been killed, along with 2 of his associates, in an operation by Pākistāni security forces in the Sewai village of Mamond tehsil, Bajaur district. https://t.co/e4lt0EtFrL
— ???? (@cozyduke_apt29) June 28, 2023
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں دہشت گرد کمانڈر شفیع بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا اور مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے اور شہریوں کی جانب سے اس کارروائی کو سراہا گیا اور دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C