باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک قبائلی رہنما سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
باجوڑ ۔ تحصیل اتمان خیل مارم غونڈئی میں ملک میاں حضرت گل کی گاڑی پر بم دھماکہ، ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ،حالت خطرے سے باہر ہے زرائع pic.twitter.com/2icPirDwAv
— Bilal Yasir (@BilalYasirBjr) January 12, 2024
خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی رہنما شاہ خالد ہلاک جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اس واقعہ سے قبل کل ہی بلوچستان کے دارالحکومت میں جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر قاری مہراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔
قاری مہر اللہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں نے ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار اغوا کر لیے
25/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C