باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، 4 افراد زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکا، 4 افراد زخمی
خار (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی ایس پی ستار خار کے مطابق جمعہ کے دن دوپہر 2 بجے ضلع باجوڑ کے تحصیل لوی ماموند علاقہ گیلے میں فیلڈر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی کے مطابق زخمی افراد میں طور سم، عبدالعزیز، خان اور الیاس شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے خیبرپختوںخوا میں ایک بار پھر دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز ضلع خیبر کے علاقے باڑہ بازار میں پولیس تھانے کے قریب خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 6 میں بھی ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے میں 8 سکیورٹی فورسز زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل پشاور ریگی ماڈل ٹاؤن کے گیٹ پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3388 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C