باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز: وزیراعظم
👁️ 206 بار دیکھا گیا
باجوڑ کی تحصیل خار میں تھری جی سروس کا آغاز: وزیراعظم
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے اور باجوڑ کی تحصیل خار میں پیر سے تھری جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا، کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ایک اور وعدہ پورا کرلیا ہے۔
قبائلی علاقوں (جنہیں فاٹا کے نام سے جانا جاتا تھا) کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ایک اور وعدہ آج پورا ہوا۔ گزشتہ جمعۃ المبارک کو ایک جلسہ عام میں میں نے باجوڑ کے لوگوں سے 3-G سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا چنانچہ باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے 3-G سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2019
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ جمعة المبارک کو ایک جلسہ عام میں انہوں نے باجوڑ کے لوگوں سے 3 جی سروس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا چنانچہ اس وعدے کو پورا کرتے ہوئے باجوڑ کی تحصیل خار میں آج سے 3 جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے باجوڑ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں سے ملنے والا 3 فیصد حصہ قبائلی علاقوں میں ترقی کے لیے خرچ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں انٹرنیٹ لانے سے متعلق جوش دیکھ کر خوشی ہوئی،باجوڑ کے نوجوان شعور رکھتے ہیں، اسلام آباد پہنچتے ہی محمود خان سے رابطہ کرکے آپ کو انٹرنیٹ پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں جنگ کی وجہ سے تباہی ہوئی ابھی بھی بڑی تعداد میں گھر اور دکانیں گری ہوئیں ہیں ایک فیصلہ ہوا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ سے تمام صوبے اپنے حصے سے 3 فیصد پیسہ قبائلی علاقے کو دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C