بجٹ کٹوتی کو خطرات کیخلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف قمر باجوہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بجٹ کٹوتی کو خطرات کیخلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہونے دینگے: آرمی چیف قمر باجوہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ گزاری، اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جزل بلال اکبر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر مامور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور اس دوران امن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائيں کی گئیں۔
COAS spent Eid with troops along LOC. “Best Eid for a soldier is to have pride for being on duty of defending the motherland even on such festive days away from family. For defenders of Pakistan, our first family is the Pakistani nation, then the ones back home”, COAS. pic.twitter.com/JHwNmGwjUW
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی فیملی سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ ميں مصروف ہے، وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے،گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے۔
دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے اور اسے دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائے گا۔
“Foregoing routine inc in annual def budget is not a favour to the nation as we are one, through thick & thin. There shall be no impact on our response potential to any threat & quality of life of sldrs. No pay raise decision is also only for the offrs & not for the sldrs”, COAS. pic.twitter.com/ZzBA4O5NTU
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 5, 2019
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ بھی صرف افسران کا ہے، اس فیصلے کا جوانوں پر اطلاق نہیں ہوگا اور بجٹ کٹوتی سپاہیوں کے معیار زندگی پر اثرانداز نہیں ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8838 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4582 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3289 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1908 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C