بحیرہ احمر میں کشیدگی حوثی باغیوں کیلئے ایک ’سنہری موقع‘؟
👁️ 74 بار دیکھا گیا
بحیرہ احمر میں کشیدگی حوثی باغیوں کیلئے ایک ’سنہری موقع‘؟
برلن (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو ) حوثیوں کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں مال بردار جہازوں پر حملوں سے اس گروہ کو یمن کے اندر سیاسی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ حوثی ان حملوں کے ذریعے بین الاقوامی برادری کو خود سے ڈیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
یمن کی حوثی ملیشیا اور بحیرہ احمر میں امریکہ کی زیر قیادت بحری فوجی اتحاد کے درمیان حالیہ کشیدگی کئی طریقوں سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کے مفاد میں ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق درحقیقت یہ صورتحال حوثیوں کے لیے خوش آئند ہے۔
یمن میں تنازعات سے متعلق تجزیہ کار اور واشنگٹن میں قائم انفارمیشن ریسرچ سینٹر برائے یمن کے سابق ڈائریکٹر ہشام العمیسی کا کہنا ہے، ”حوثی امریکہ کے ساتھ تصادم کا موقع تلاش کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ”پچھلے 8 سالوں سے حوثی اپنے حامیوں کو بتا رہے ہیں کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ہیں لہذا یہ ان کے لیے ایک سنہری موقع ہے، جس سے انہیں فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘
سن 2014 میں حوثی باغیوں کی جانب سے یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف لڑائی کے بعد سے یہ ملک حالت جنگ میں ہے۔ نو سال سے جاری لڑائی نے یمن کو حوثیوں کے زیر کنٹرول ملک کے شمال اور مغرب میں تقسیم کر دیا ہے۔ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں آبنائے باب المندب بھی شامل ہے، جو بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے لیے ایک اہم ترین سمندری گزر گاہ ہے۔ یمن کے جنوب میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کا کنٹرول ہے جب کہ مشرق میں مقامی قبائل کا غلبہ ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جنگ کی وجہ سے یمن میں بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور تنازعات نے مقامی آبادی کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک میں دھکیل رکھا ہے۔
کینیڈا میں اوٹاوا یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور مشرق وسطیٰ کے تجزیہ کار تھامس جوناؤ نے کہا کہ اب تک صرف ایران نے یمن میں حوثیوں کی حکومت تسلیم کی ہے۔ اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’’وہ بحری جہازوں کو ہائی جیک کر کے، میزائل حملوں اور سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کر کے بین الاقوامی برادری کو خود سے ڈیل کے لیے مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘
حوثی پہلے ہی ‘جیت چکے ہیں’
غزہ میں اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد حوثیوں کی جانب سے بظاہر فلسطینیوں کی حمایت میں بحیرہ احمر میں مال بردار جہازوں پر حملوں نے بڑے پیمانے پر ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستے کو متاثر کیا ہے۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں مقیم ایک 20 سالہ مقامی خاتون منار صالح نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”حوثیوں کے حملے مجھے خوفزدہ کرتے ہیں کیونکہ ان سے ہمارے کمزور استحکام کو خطرہ ہے۔یمن نے نو سالوں میں حقیقی امن اور استحکام نہیں دیکھا۔‘‘
ان یمنی خاتون کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کی جانی چاہیے لیکن ان کے بقول اس سلسلے میں ایسے طریقے اپنائے جائیں، جن میں ”یمن کی قربانی ‘‘ شامل نہ ہو۔ یمنی تھنک ٹینک صنعا سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک سینئیر محقق عبدالغنی الریانی نے کہا، ”عوام بڑے پیمانے پر حوثیوں کے پیچھے کھڑے ہیں کیونکہ یمنی فلسطینی کاز کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے ”یہ تصادم اس دن جیت لیا جس دن انہوں نے پہلا میزائل فائر کیا تھا۔‘‘
فتح مقصد نہیں
ماہرین کے مطابق حوثیوں کی جانب سے شروع کی گئی لڑائی کا مقصد فتح حاصل کرنا نہیں ہے، وہ بس اشتعال انگیز کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ تنازعہ امریکہ کے مقابلے میں حوثیوں کے لیے کم مہنگا ہے۔ تجزیہ کار ہشام العمیسی کے مطابق بحیرہ احمر میں ایک مال بردار بحری جہاز پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی قیمت تقریباً 1,200 ڈالر ہے، جب کہ امریکی فوجی اتحاد کے حوثیوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ایک بم کی قیمت تقریباً 1.5 ملین ڈالر ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ زمینی کارروائیوں سے بھی حوثیوں کوہی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا، ”زمین پرغیر ملکی فوجی بوٹوں سے نہ صرف یمن میں بلکہ علاقائی طور پر بھی حوثیوں کی قانونی حیثیت کو تقویت ملے گی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C