بحیرہ روم میں جرمن بحری تعیناتی کی تیاری، آبنائے ہرمز مشن کا امکان
👁️ 233 بار دیکھا گیا
بحیرہ روم میں جرمن بحری تعیناتی کی تیاری، آبنائے ہرمز مشن کا امکان
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ جرمنی ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی کی تیاری کے تحت بحیرہ روم میں اپنے بحری جہاز بھیج رہا ہے۔
جرمن اخبار ’’رائنیشے پوسٹ‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک مائن سویپر شپ اور ایک کمانڈ اینڈ سپلائی بحری جہاز بحیرہ روم بھیجے جائیں گے، تاہم ان کی روانگی کے وقت کے بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔
وزیر دفاع کے مطابق کسی بھی ممکنہ تعیناتی کے لیے فائر بندی کا برقرار رہنا، بین الاقوامی قانون کے تحت قانونی فریم ورک اور جرمن پارلیمان (بنڈس ٹاگ) کی منظوری ضروری ہو گی۔
جرمن چانسلر فریڈرش میرس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ برلن آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کے لیے، ترجیحاً امریکی شمولیت کے ساتھ ایک کثیرالملکی مشن میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔
ان کے مطابق جرمنی اس اہم آبی گزرگاہ میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری نگرانی میں کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر دفاع پسٹوریئس نے مزید کہا کہ بارودی سرنگوں کی صفائی کے شعبے میں جرمنی نیٹو کے اندر ایک اہم اور تجربہ کار کردار ادا کرتا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C