برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو روانڈا پہنچا دیا جائیگا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو روانڈا پہنچا دیا جائیگا
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز/اے پی) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں جس کے تحت برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو افریقی ملک روانڈا پہنچا دیا جائے گا اور درخواست منظور ہونے تک انہیں وہیں رکھا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ان دنوں شدید تنقید کی زد میں ہیں جس کی وجہ کووڈ 19 لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا جانا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس تنقید سے بچنے کے لیے وہ اپنے اُس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے جس کے تحت برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افریقی ملک روانڈا پہنچایا دیا جائے گا اور ان کی درخواستوں پر غور کے دوران انہیں وہیں رکھا جائے گا۔
"Anyone entering the UK illegally, as well as those who have arrived illegally since January 1, may now be relocated to Rwanda"
PM Boris Johnson says "innovative approach" will disrupt people-smuggling business, adding Rwanda is one of "safest" countrieshttps://t.co/XQDgyrfimn pic.twitter.com/ZFALNmi12F
— BBC Politics (@BBCPolitics) April 14, 2022
بورس جانسن اپنے اس مجوزہ منصوبے کا اعلان آج جمعرات 14 اپریل کو ملک کے جنوب مشرقی شہر کینٹ میں اپنے ایک خطاب میں کر رہے ہیں۔ ان کے اس منصوبے کا مقصد برطانیہ کو درپیش غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے مسئلے سے نمٹنا ہے۔ جانسن کی پارٹی کے بہت سے ارکان کو اس مسئلے پر بہت زیادہ تحفظات ہیں۔ خیال رہے کہ کینٹ ہی وہ شہر ہے جہاں گزشتہ برس رودباد انگلستان یا انگلش چینل کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے عبور کر کے سب سے زیادہ تعداد میں سیاسی پناہ کے متلاشی پہنچے تھے۔
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل روانڈا کے دورے پر روانہ ہوئی ہیں جہاں وہ ایسے تارکین وطن کو رکھنے کے ایک مرکز کے قیام کے منصوبے پر بات چیت کریں گی۔ ٹائمز اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس مرکز کے قیام پر ابتدائی طور پر 120 ملین پاؤنڈز کی رقم خرچ کی جائے گی جو 158 ملین ڈالرز کے برابر بنتے ہیں۔
ایک حکومتی وزیر نے تاہم کہا ہے کہ یہ منصوبہ دراصل اکیلے سفر کرنے والے نوجوانوں کے لیے ہے۔ ویلز کے سیکرٹری خارجہ سیمون ہارٹ نے اسکائی نیوز کو بتایا، ”یہ بنیادی طور پر اقتصادی مقاصد کے لیے ترک وطن کرنے والے مرد افراد کے لیے ہے… خواتین اور بچوں کے حوالے سے مختلف طرح کے مسائل ہیں۔‘‘
گزشتہ برس یورپ کے مرکزی حصے سے 28 ہزار تارکین وطن اور مہاجرین برطانیہ پہنچے تھے۔ کشتیوں کے ذریعے ایسے تارکین وطن کی آمد برطانیہ اور فرانس کے درمیان تناؤ کی ایک وجہ بھی بنی ہوئی ہے، خاص طور پر گزشتہ برس نومبر میں ان 27 تارکین وطن کی موت کے بعد جو ربڑ کی کشتی کے ذریعے رودباد انگلستان کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
بورس جانسن کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے خطاب میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگز سے نمٹنے کے منصوبے کا بھی اعلان کریں گے اور ساتھ ہی انگلش چینل میں برطانوی آپریشنز کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ وہ اس منصوبے کو برطانوی ووٹرز کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کو قرار دیں گے۔
خیال رہے کہ منگل 12 اپریل کو پولیس کی طرف سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا جو 2020ء میں کووڈ انیس کے روک تھام کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد سے بورس جانسن سے ایسے مطالبات بڑھ گئے ہیں کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C