‘برکس’ اجلاس کا اعلامیہ؛ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِحال پر تشویش کا اظہار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
‘برکس’ اجلاس کا اعلامیہ؛ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِحال پر تشویش کا اظہار
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل تنظیم ‘برکس’ کے سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لبنان کے شہری علاقوں میں اپنی کارروائیاں روکے جس سے بڑے پیمانے پر شہری ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔
روس کے شہر کازان میں ہونے والے تین روزہ اجلاس کے بعد جمعرات کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد مسلسل بڑھ رہا ہے۔
برکس کا یہ اعلامیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔ اسرائیل نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متحرک ہیں۔ بلنکن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے بھی کیے ہیں۔
‘برکس’ اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی سمیت 20 سے زائد ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔
سن 2009 میں برازیل، روس، بھارت اور چین نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ بعد ازاں اس میں جنوبی افریقہ، مصر، ایتھیوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات کو بھی شامل کر لیا گیا تھا۔
افغانستان
اعلامیے میں افغانستان کے طالبان حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کریں۔ طالبان حکام یہ یقینی بنائیں کہ اُن کی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رُکن ممالک جنگ، دہشت گردی اور منشیات سے پاک افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں لوگوں کو انسانی حقوق حاصل ہوں اور لڑکیوں کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے کھلے ہوں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے طالبان حکام نے چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگا دی تھی۔ امریکہ سمیت عالمی برادری طالبان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتی رہی ہے۔
طالبان حکومت کا یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ شریعت کے مطابق یہ فیصلے کرتے ہیں۔
یوکرین
اعلامیے میں یوکرین تنازع کے سفارتی حل پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام ریاستوں کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اندر رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے۔
اعلامیے میں یوکرین تنازع کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں اور دیگر سفارتی ذرائع بروئے کار لانے کی توثیق کی گئی۔
برکس اعلامیے میں رُکن ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارتی لین دین کو خوش آئند قرار دیا گیا۔
اسی طرح بھارت کی جانب سے ‘انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس’ کی بھی تعریف کی گئی جس کے تحت خطرے سے دوچار شیروں کی نسل کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5154 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C