بغداد: داعش کے مطلوب شخص کے گھر سے پولیس افسر کے قاتل سمیت دو افراد گرفتار
👁️ 91 بار دیکھا گیا
بغداد: داعش کے مطلوب شخص کے گھر سے پولیس افسر کے قاتل سمیت دو افراد گرفتار
بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کارروائی کے دوران ایک پولیس افسر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم ایک ایسے شخص کے گھر میں چھپا ہوا تھا جو اسے پناہ دے رہا تھا، تاہم کارروائی کے دوران مکان کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
عراقی وزارت داخلہ کے محکمہ تعلقات و میڈیا کے سربراہ میجر جنرل مقداد میری کے مطابق الرصافہ کے علاقے میں ’’الصقور‘‘ انٹیلی جنس سیل نے فنی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بریگیڈیئر ہشام محمد کے قاتل کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق ملزم کو جس شخص کے گھر سے گرفتار کیا گیا، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ بھی داعش سے وابستگی کے الزام میں انسداد دہشتگردی قانون کی دفعہ 4 کے تحت نینویٰ کی انٹیلی جنس و انسداد دہشتگردی ڈائریکٹوریٹ کو مطلوب تھا۔ دونوں گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
حکام کے مطابق یہ گرفتاری بغداد کے جنوبی علاقے الدورا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد عمل میں آئی، جس میں سکیورٹی و بلدیاتی اہلکار تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بریگیڈیئر ہشام محمد طلاع اور سکیورٹی اہلکار خالد عباس لفتہ ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
عراقی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ مطلوب افراد کی گرفتاری اور انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C