بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
👁️ 240 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گوادر میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے رہنما صبغت اللہ شاہ کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت نمبر ون کے جج محمد علی مبین نے پیر کے روز فیصلہ سنایا۔ عدالتی کارروائی کے دوران ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، دیگر گرفتار رہنماؤں اور ان کے وکلا نے عدالت کا بائیکاٹ کیا، جبکہ گرفتار رہنما 12 جون سے ڈسٹرکٹ جیل ہدہ میں احتجاج پر بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے وکیل اسرار جتک ایڈووکیٹ کے مطابق مقدمہ 2024 میں گوادر میں منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی اجتماع کے دوران ایک ایف سی اہلکار کی ہلاکت کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے اسی مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جو مقتول کے ورثا کو ادا کیا جائے گا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی قانون کے مطابق رجسٹرڈ سیاسی جماعت یا تنظیم نہیں ہے اور اس کا اجتماع غیر قانونی تھا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اگرچہ آئین کا آرٹیکل 16 پرامن اجتماع کا حق دیتا ہے، تاہم یہ حق قانونی حدود اور شرائط کے تابع ہے۔
عدالت کے مطابق ایف سی اہلکار سرکاری فرائض انجام دے رہے تھے اور ان پر حملہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ اجتماع میں فعال کردار ادا کر رہے تھے اور مقتول اہلکار کے قتل کے واقعے میں ان کے مقاصد مشترک تھے، اس لیے انہیں قتلِ عمد کا مجرم قرار دیا گیا۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے مقدمے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کے متعدد مواقع دیے گئے اور سرکاری وکیل بھی مقرر کیا گیا، تاہم انہوں نے عدالتی کارروائی میں شرکت یا سرکاری وکیل سے مشاورت نہیں کی، جس سے مقدمے کی کارروائی نہیں روکی جا سکتی تھی۔
ایف آئی آر کے مطابق ایف سی اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب گوادر میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ خطاب کر رہی تھیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ ان کی تقریر کے بعد مشتعل افراد نے ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤ اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار شبیر احمد ہلاک ہو گئے۔
فیصلے کے بعد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ ایڈووکیٹ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "فیس لیس عدالت" کا فیصلہ ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے سرکاری وکلا کو بھی مسترد کر دیا گیا تھا اور مقدمے کی کارروائی شفاف انداز میں نہیں چلائی گئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دو سالہ قانونی عمل کے بعد مقتول اہلکار کو انصاف ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
ادھر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدمے کا فوری جائزہ لیا جانا چاہیے اور بلوچستان میں سیاسی مکالمے کا آغاز کیا جانا ضروری ہے۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اس مقدمے کے علاوہ دیگر مقدمات کا بھی سامنا ہے، جن میں احتجاجی مظاہروں، قتل، ریاست مخالف سرگرمیوں اور سول ہسپتال سے لاشیں لے جانے کے الزامات شامل ہیں، جبکہ وہ ان تمام الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا شمار انسانی حقوق کے نمایاں کارکنوں میں ہوتا ہے۔ انہیں 2024 میں بی بی سی کی "100 ویمن" اور ٹائم میگزین کی "ٹائم 100 نیکسٹ" فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9087 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5054 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C