بلوچستان: 200 سے زائد لاپتا افراد کے ورثا کی شکایات پر تحقیقات شروع
👁️ 36 بار دیکھا گیا
بلوچستان: 200 سے زائد لاپتا افراد کے ورثا کی شکایات پر تحقیقات شروع
کوئٹہ (ڈیلی اردو) محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے میں لاپتا افراد کے ورثا کی جانب سے موصول ہونے والی 222 شکایات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور زاہد سلیم نے جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے لاپتا افراد کے معاملے پر تشکیل دیے گئے کمیشن کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ محکمہ داخلہ کو تقریباً 700 درخواستیں موصول ہوئیں اور جانچ پڑتال کے بعد 222 کا انتخاب کیا گیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہوا۔
اجلاس میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
سی ٹی ڈی حکام نے اجلاس کو کارروائیوں کے دوران بعض لاپتا افراد کی مبینہ ہلاکتوں کے بارے میں بھی بتایا۔
بلوچستان کے آئی جی عبدالخالق شیخ نے کمیشن کو یقین دلایا کہ وہ سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں شفافیت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کمیشن کو لاپتا افراد کے معاملے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
دریں اثنا ایک پریس ریلیز کے مطابق رخشاں ڈویژن کے کمشنر طارق الرحمٰن نے لاپتا افراد سے متعلق شکایات وصول کرنے کے لیے ایک سہولت مرکز قائم کر دیا۔
ایڈیشنل کمشنر بادل دشتی کو مرکز کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C