بلوچستان: حب میں کار بم دھماکا، مقامی صحافی ہلاک، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
بلوچستان: حب میں کار بم دھماکا، مقامی صحافی ہلاک، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستاں کے علاقے حب میں کار قریب دھماکے سے نجی ٹی وی کے صحافی ہلاک ہوگئے۔
Journalist #ShahidZehri is killed in bomb blast in Hub district of #Balochistan#FreedomNetwork condemns murder of journalist and demands @jam_kamal to bring perpetrators of this heinous crime to #justice #JournalismIsNotACrime pic.twitter.com/REFOLolhHb
— Freedom Network | فریڈم نیٹ ورک (@pressfreedompk) October 11, 2021
عیدگاہ تھانے کے ایس ایچ او ندیم حیدر کا کہنا تھا کہ 35 سالہ شاہد زہری نجی ٹی میٹر ون نیوز سے منسلک تھے اور حب میں گاڑی میں جارہے تھے کہ حملہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دیسی ساختہ بم دھماکا تھا۔
شدید زخمی ہونے والے شاہد زہری اور دوسرے زخمی کو ابتدائی طور پر حب سول ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی لایا گیا جہاں شاہد زہری دم توڑ گئے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1447271561296158721?t=3MzpiLK_qfORD4Q8BUFSzA&s=19
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی جیسے ہی سڑک سے موڑ کاٹنے کے بعد روانہ ہوتی ہے تو اسی دوران دھماکہ ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی ایل اے کے ’سرمچاروں نے آج دس اکتوبر کو حب شہر میں شاہد زہری کو ایک بم حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’صحافی 2008 سے بلوچ تحریک کے خلاف سرگرم عمل تھا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی ایم آئی کے لیے کام کر رہا تھا۔‘
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں سکھر میں ایک نجی نیوز ٹی وی چینل سے منسلک صحافی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق رائل نیوز ٹی وی سے وابستہ اجے لالوانی پر مسلح افراد نے اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک حجام کی دکان پر بیٹھے تھے۔
حملے کے نتیجے میں صحافی زخمی ہوئے تھے جس پر انہیں سکھر کے سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔
رواں برس فروری میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کی میڈیا فریڈم رپورٹ 2020 میں انکشاف کیا گیا تھا کہ صرف 2020 میں 10 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور دیگر کئی صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کے دوران دھمکیاں دی گئیں، اغوا کیا گیا، تشدد اور گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تشدد اور صحافیوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور بظاہر ان افراد کو استثنیٰ حاصل ہے۔
میڈیا فریڈم رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ‘یہ انتہائی تشویش کا معاملہ ہے کہ ملک کا قانونی نظام صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 429 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8885 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4692 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3504 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C