بلوچستان: خاران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ علیحدگی پسند ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خاران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ علیحدگی پسند ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خاران میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خاران کے علاقے گواش سوربڈو میں علیحدگی پسندوں کے کیمپ کا سراغ لگانے کے بعد خاران کے علاقے زیریں جنگل میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کی، 6 گھنٹے تک جاری رہنے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 عسکریت پسند مارے گئے۔
عسکریت پسندوں کے قبضے سے خطرناک اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا جبکہ عسکریت پسندوں کا تعلق علیحدگی پسند کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تھا۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسند نوشکی اور پنجگور ایف سی کیمپوں پر ہونے والے حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تھے۔
ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت سلال احمد، شکر اللہ، وسیم سجاد اور فرید کے نام سے ہوئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ اشفاق اور اس کے 2 ساتھی، سلال احمد اور فرید 2 فروری کو نوشکی کے ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں سے 10 دستی بم، 20 مارٹر گولے، 3 سب مشین، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10 دھماکہ خیز مواد (ڈیٹونیٹرز)، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک مارٹر گَن اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے۔
عسکریت پسند فورسز اور اعلی سول شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے کیمپ قائم کررکھا تھا جہاں سے وہ نوشکی، پنجگور اور خاران کے گردونواح کے علاقوں میں اعلیٰ عسکری، سول اور معروف شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ اور بم حملوں کی منصوبہ بندی کرتے اور کاروائیاں کرتے تھے۔
خاران میں پولیس اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ بھی یہی گروپ کرتا رہا ہے۔
واضع رہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد نور مسکان زئی کو بھی 3 روز قبل اسی علاقے میں فاٰئرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C