بلوچستان: زیارت میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک ڈمبر اور 8 کوئلے کے ٹرک جلا دیے گئے
👁️ 147 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ، ایک ڈمبر اور 8 کوئلے کے ٹرک جلا دیے گئے
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے متصل زیارت میں نامعلوم مسلح افراد نے مانگی ڈیم کے علاقے میں کوئلے لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کرکے 8 ٹرک اور ایک ڈمبر کو جلا دیا، ڈپٹی کمشنر زیارت بشیر بادینی کے مطابق یہ شرپسندی کا واقعہ ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیارت کے علاقے مانگی میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے ڈی سی محمد عارف زرقون اور دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
مسلح افراد نے علاقے سے گزرنے والے 8 کوئلے کے ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی، واقعے کے خلاف تاجر تنظیموں نے احتجاجاً کوئٹہ ہرنائی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند کر دی۔
لیویز حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع ہرنائی محمد عارف کوئٹہ سے ہرنائی آ رہے تھے کہ زیارت کے علاقے مانگی سے گزرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
مسلح افراد نے علاقے سے گزرنے والے کوئلے کے 8 ٹرکوں کو بھی آگ لگا دی۔
واقعے کے خلاف تاجر تنظیموں اور کول مائنز مالکان نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ ہرنائی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔
ضلع ہرنائی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے بازار مکمل طور پر بند کر دیے گئے۔
ادھر حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی۔
لیویز حکام کے مطابق مسلح شر پسندوں کے خلاف ہرنائی اور زیارت میں مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے زیارت میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں، ٹرانوسپورٹ مالکان کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بینیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ ملاقات کی خبروں کی تردید کردی
10/November/2026 👁️ 26 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ابوظبی میں روس، یوکرین اور امریکا کے مذاکرات شروع، قیدیوں کے تبادلے اور سکیورٹی ضمانتوں پر بات چیت
10/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں میزائلوں اور ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض سمیت تین علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش
10/November/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان انٹیلی جنس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، حملہ آور فرار
10/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
ٹانک میں درہ پیزو روڈ پر دھماکا، بارودی مواد نصب کرنے والا مبینہ دہشتگرد ہلاک
10/November/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26458 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15686 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11986 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9357 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7627 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5615 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C