12/November/2022

بلوچستان: لسبیلہ سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: لسبیلہ سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

بلوچستان: لسبیلہ سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (بیورو رپورٹ ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) بلوچستان نے ضلع لسبیلہ میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی حب کے علاقے آفتاب چوک پر کی گئی جہاں سے دونوں دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو گرام دھماکا خیز مواد، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر سمیت بھاری ہتھیار برآمد کرلی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تنظیم کیلئے سہولت کاری کا اعتراف کر لیا۔ ملزمان کیخلاف خلاف تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C