بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی گئی، کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت شکر دین عرف عمر خالد، امین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتح کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے ایک رائفل، 3 ٹی ٹی پستول، 4 دستی بم اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے ہستپال منتقل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C