بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
👁️ 198 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دستی بم حملہ، ایک مزدور ہلاک، لسبیلہ میں پنجاب کے شہری کی لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں سندھ سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانے چمن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شاہراہ کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدور سو رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان پر دستی بم پھینک دیا۔ ڈی ایس پی اشفاق مغل کے مطابق دونوں مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے پشتون اکثریتی علاقے میں مزدوروں پر یہ اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے، جبکہ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
دوسری جانب ضلع لسبیلہ میں پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے احمد شاہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق وہ چند ماہ قبل روزگار کی غرض سے لسبیلہ آئے تھے اور قلفی فروخت کرتے تھے۔ 31 جولائی کو لاپتا ہونے کے بعد ان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ بعد میں ان کی لاش ملی۔
پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لسبیلہ واقعے کی مزید تفتیش محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C