11/September/2023

بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

بلوچستان: ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم دہشت گردوں نے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں زین لوٹی فیلڈ سے نکلنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کی گئی ہے۔

دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔

تخریب کاری کے اس واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C