بلوچستان: کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار داخل، تھریٹ الرٹ جاری
👁️ 25 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار داخل، تھریٹ الرٹ جاری
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھانے لگی۔ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے خاتون خودکش حملہ آور سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر شہر کے تمام ایس پیز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1598942266273693696?t=k1BhYEpzoy5Y_qc6Au0ZhQ&s=19
مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
متن کے مطابق کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کیلئے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے تاہم فی الحال یہ معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ شہر میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔
مراسلے میں خودکش بمبار کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے مطابق زینت زوجہ ضیاء الرحمان کو خودکش حملے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
چند روز قبل کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں کیے جانے والے خود کش حملے میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں کے علاوہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جان سے گئے۔
رواں سال جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے والی خاتون خودکش حملہ آور شاری بلوچ کا تعلق بھی بلوچستان سے تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C