بلوچستان: کیچ میں گاڑی میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں گاڑی میں دھماکا، 3 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکے سے گاڑی میں سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کیچ حسین جان بلوچ نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو بتایا کہ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاب کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے کار میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا یا سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے نتیجے میں یہ دھماکا ہوا، ہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان ایک عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اکثر بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور عام عوام تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں منیجر ہلاک اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا۔
اس سلسلے میں سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی 29 ستمبر کو کی گئی تھی جب مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اس واقعے سے کچھ عرصہ قبل ضلع مستونگ میں ہی ہونے والے ایک اور دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد ہلاک اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C