بلوچستان ہائیکورٹ: مبینہ خودکش بمبار خاتون ضمانت پر رہا
👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچستان ہائیکورٹ: مبینہ خودکش بمبار خاتون ضمانت پر رہا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان ہائیکورٹ نے مبینہ دہشت گردی کے شبے میں گرفتار خودکش بمبار خاتون ماہل بلوچ کو ضمانت پر رہا کردیا.
ماہل بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے دو روز قبل محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے ماہل بلوچ کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض دو روز قبل منظور کی تھی۔
ماہل بلوچ کو قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا جائے گا۔
مبینہ خودکش حملہ آور خاتون کو ہفتہ 18 فروری کو کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیٹلائٹ ٹاؤن لیڈیز پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
بعد ازاں کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں خواتین اوربچوں کواستعمال کررہی ہیں، ہم نے خاتون خودکش بمبار ماہل بلوچ کو گرفتار کیا تو اس نے بھی اعتراف کیا۔ماہل بلوچ کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی ملی تھی، جو وہ کسی کو دینے جارہی تھی اور اسے یہ جیکٹ شربت گل نامی شخص نے دی تھی۔
ترجمان وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماہل بلوچ کو یوسف بلوچ نے ورغلایا اور ڈرادھمکا کر کام کیلئے راضی کیا گیا تھا، وہ خود کو آزادی کا دعویدار کہتا ہے، جب کہ اس کی اہلیہ کے ایل ایس کیلئے کام کرتی ہے، اور اسے بیرون ملک سےفنڈنگ کی جاتی ہے، اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
مارچ کے آخری ہفتے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی زیرحراست 28 سالہ بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی فوری رہائی کے لیے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو خط بھی لکھا تھا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے مطابق ماہل بلوچ کو فوری طور پر رہا کریں، بغیرجرم ثابت کیے قید میں رکھناعالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C