31/August/2023

بلوچستان:سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان:سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی

بلوچستان:سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی

سبی (س ط ع) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ٹریکٹر ٹرالی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے خجک دامان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

یہ دھماکا ٹریکٹر ٹرالی کے زمین میں نصب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

دھماکے سے ٹریکٹر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں ٹریکٹر کو بھی نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C