بنوں: اغوا شدہ سکول پرنسپل اور استاد بازیاب
👁️ 638 بار دیکھا گیا
بنوں: اغوا شدہ سکول پرنسپل اور استاد بازیاب
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیے گئے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل رفیع اللہ اور استاد نثار علی شاہ باحفاظت بازیاب ہو کر منگل کے روز گھر پہنچ گئے۔
ایک بیان میں بنوں پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’دن کے وقت سکول پرنسپل رفیع اللہ اور استاد نثار علی شاہ کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ دونوں باخفاظت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔
’پولیس نے فوری ایکشن لیا تھا اور مغویان کی رہائی کے لیے خفیہ کارروائی میں مصروف تھی۔‘
خیال رہے کہ سکول پرنسپل اور استاد کے اغوا کے بارے میں مقامی اساتذہ نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ دونوں سکول میں موجود تھے جب مسلح افراد انھیں اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر لے گئے تھے۔
یہ واقعہ منگل کی صبح تھانہ ہوید کی حدود میں موسیٰ خیل کے قریب شیر مندائی ہائی سکول میں پیش آیا تھا۔
مقامی پولیس اہلکاروں کے مطابق یہ علاقہ بنوں کے مضافات میں واقع ہے جس کی حدود ایک طرف شمالی وزیرستان اور دوسری جانب لکی مروت سے ملتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26341 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15588 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11875 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7479 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5304 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C