11/August/2026

بنوں: جانی خیل میں فورسز کی کاروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ، نالہ کاشو چوکی پر 3 ڈرون حملے

👁️ 159 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں: جانی خیل میں فورسز کی کاروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ، نالہ کاشو چوکی پر 3 ڈرون حملے

بنوں: جانی خیل میں فورسز کی کاروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ، نالہ کاشو چوکی پر 3 ڈرون حملے

بنوں(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں جانی خیل کے علاقے ممتن خیل میں عدنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگردوں کی شناخت زاکر اور عمر خطاب کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کا تعلق ضلع لکی مروت سے تھا اور انہیں ٹیپو گل عرف ٹیپو کے قریبی ساتھی اور ذاتی گنر بتایا جاتا ہے۔

اسی طرح نالہ کاشو پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے تین ڈرون حملے کیے گئے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملے ناکام بنا دیے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C