بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
👁️ 311 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز اسکول کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں کے علاقے خیراکی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گورنمنٹ گرلز اسکول کی بیرونی دیوار کے ساتھ بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، جو دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بیرونی دیوار گر گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیرِ تعلیم ہیں، تاہم موسمِ گرما کی تعطیلات کے باعث واقعے کے وقت عمارت خالی تھی۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے، جبکہ نامعلوم مسلح دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
کوہاٹ پولیس لائنز خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، لکی مروت میں مبینہ سہولت کار کمانڈر ہلاک
16/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
پشاور: حسن خیل میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار ہلاک، 3 زخمی
16/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان: امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن دباؤ قبول نہیں کریں گے
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C