20/November/2023

بنوں میں دہشت گردوں کا ابابیل اسکواڈ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں دہشت گردوں کا ابابیل اسکواڈ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

بنوں میں دہشت گردوں کا ابابیل اسکواڈ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ابابیل اسکواڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1726536149320237078?t=8YYE0liO1Sl4MeKuQWT0ww&s=19

پولیس کے مطابق حملہ منڈان پارک کے قریب ہوا، موٹرسائیکل سوار دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے پولیس کی ایک بندوق بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کی شناخت اقرار اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر، کمشنر بنوں اور فوجی افسران شریک ہوئے۔

جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت شفیع الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے پشاور روانہ کردیا گیا۔

پولیس نے مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے تمام تھانوں کو سڑکوں پر ناکہ بندیاں کرنے کی ہدایت جاری کردی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C