بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار اغوا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی، ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار اغوا
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا، حملہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایس ایچ او سمیت کئی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔
بنوں کے علاقے کینٹ میں نامعلوم مسلح افراد کا پولیس چوکی/موبائل گاڑی پر حملہ، مسلح افراد نے چند پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا جبکہ گاڑی اور اسلحہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔#Bannu #Pakistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 18, 2022
بنوں سے ملنے والی اطلاعات میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی رات سب ڈویژن وزیر کے علاقے باران ڈیم ایریا میں پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سب ڈویزن وزیر باران ڈیم ایریا میں خادم حسین چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں نے ایس ایچ او سب ڈویژن رضوان خان سمیت کئی اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔
In SD Wazir, Bannu, Khyber Pakhtunkhwa, militants have attacked a police checkpost. There are reports that some policemen have been allegedly kidnapped by the attackers while their vehicles and ammunition have also been confiscated. However, situation remains unclear: Police
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) August 18, 2022
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور زخمی اہلکاروں کا اسلحہ اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے معمول کی کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے لیکن فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
بنوں :ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال کی قیادت میں پولیس کا مہمند خیل اور ملحقہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن
شرپسند عناصر کیلئے علاقے میں کوئی جگہ نہیں۔ آخری دم تک انکا مقابلہ کرکے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جائیں گے۔ڈی پی او بنوں ڈاکٹر محمد اقبال pic.twitter.com/b3qBEN7J2Y
— KP Police (@KP_Police1) August 19, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C