بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
👁️ 166 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
بنوں(ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک اور 16 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور مشتبہ ٹھکانوں کی نگرانی کے بعد مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جن میں کواڈ کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مدرسے کو مبینہ طور پر دہشتگردوں نے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رکھا تھا۔ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر کارروائی سے قبل مدرسے کو خالی کرایا گیا، جس کے بعد وہاں سے ہونے والی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کارروائیوں کے دوران درختوں کے نیچے چھپے دہشتگردوں اور موٹر سائیکلوں پر نقل و حرکت کرنے والے مسلح افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں متعدد خفیہ ٹھکانے تباہ کرنے کے علاوہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C