07/December/2023

بنوں کے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں کے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

بنوں کے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب نصب شدہ 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد

بنوں (ڈیلی اردو) بنوں پولیس نے تھانہ صدر کے پاس نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تھانہ صدر کے مین گیٹ کے قریب نصب شدہ 10کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1732769849061892319?t=ulvQ2ukNTXaAjguwCK7vUA&s=19

پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ صدر کے گیٹ کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C