بنگلادیش: وزیراعظم حسینہ واجد پر حملہ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت
👁️ 104 بار دیکھا گیا
بنگلادیش: وزیراعظم حسینہ واجد پر حملہ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد پر حملہ کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں کو چٹاگانگ کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 جنوری 1988 میں بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کی گاڑی پر حملہ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنا دی گئی۔
24 جنوری 1988 میں عوامی لیگ پارٹی کی لیڈر حسینہ واجد اس وقت کے صدر ایچ ایم ارشاد کی فوجی حکمرانی کے خلاف ایک ریلی میں شریک تھیں جب 5 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حکومت مخالف ریلی میں موجود 24 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں عدالت نے 53 گواہوں کومدِ نظر رکھتے ہوئے 1988 میں حسینہ واجد اور ان کے حامیوں پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 5 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت سنادی۔
پانچ مجرموں میں سے چار، مستفیض الرحمٰن، پردیپ باروا، شاہ عبداللہ، اور ممتاج الدین عدالت کے روبرو موجود تھے جبکہ ایک گوبندا چندرا مونڈل تاحال مفرور ہے۔
واضح رہے کہ 14 اکتوبر 1999 کو بنگلہ دیش کے محکمہ فوجداری تحقیقات نے آٹھ پولیس اہلکاروں پر قتل کا الزام عائد کیا تھا جن میں سے تین ملزمان انتقال کرگئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C