بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 12 زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کی گاڑی پر خودکش حملہ، 10 اہلکار ہلاک، 12 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/وی او اے) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کی وین پر خودکش حملے میں 10 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1632736232500330499?t=pdQ-d1ONlrY9uJN14GlwMA&s=19
پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے کی سیکیورٹی پر مامور تھے جو پیر کی صبح سبی سے کوئٹہ آ رہے تھے کہ ان کی وین کو کنبڑی پل کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
#Suicide_Attack: At least 10 soldiers were martyred & 11 were injured in a #motorcycle-based #suicide attack on the vehicle of the #Paramilitary Force Balochistan Constabulary in Kanberi Bridge near #Sibi Town of Balochistan. pic.twitter.com/VnG3MwkoPm
— ???????? (@Info_Balochistn) March 6, 2023
لیویز فورس نے جائے وقوعہ سے کچھ ویڈیوز اور تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے بلوچستان کانسٹیبلری فورس کی وین سڑک کنارے الٹی پڑی ہے۔
اعلیٰ پولیس اہلکار عبدالحئی عامر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ”خودکش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا اور وہ ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرایا۔‘‘
ضلع کچھی کے پولیس چیف محمود نوٹزئی نے ای ایف پی کو بتایا کہ متاثرہ پولیس اہلکاروں کو مویشیوں کے ایک شو کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا اور وہ سات روزہ کیٹل شو کے اختتام پر واپس لوٹ رہے تھے۔
واقعے کے بعد فرنٹیئر کانسٹبلری، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمی اہلکاروں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سی ایم ایچ اور سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔
سبی سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ زخمیوں کو کوئٹہ لانے کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر بولان روانہ کر دیا گیا ہے۔
سول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خودکش حملے کی مذمّت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
لیویز فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں بلوچستان کانسٹیبلری فورس کے اے ایس آئی گل بدین، اے ایس آئی دولت، سپاہی محمد حیات، سپاہی سمیع اللہ، شہزاد، اسحاق، نذیر، قیوم اور ظہور شامل ہیں۔
دوسری جانب تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے سبی خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم کے ترجمان ملا محمد قاسم نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے سبی میں آج بلوچستان کانسِٹیبلری کے اہلکاروں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تنظیم نے دعویٰ کیا کہ قاسم رئیسانی نامی خودکش بمبار نے حملہ کیا۔ واضح رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری( بی سی) کی گاڑی پر خودکش حملے میں 10 اہلکار ہلاک جب کہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شوپیاں میں باغ سے مشتبہ آئی ای ڈی برآمد، سیکیورٹی فورسز نے علاقہ گھیر لیا
21/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو تین افراد سمیت لاپتہ، اغوا کیے جانے کی تصدیق
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کَہبوب سے مغربی ساحل تک یمن میں لڑائی تیز، حوثی کمانڈر سمیت متعدد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر
21/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
20/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
طالبان کی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوشش، مقامی تیاری کا منصوبہ سامنے آگیا
20/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5227 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C