بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
👁️ 128 بار دیکھا گیا
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
لاپاز(ڈیلی اردو) بولیویا کے شہر لاپاز کے قریب واقع فوجی بیرک میں ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 62 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق دھماکا جمعہ کے روز ویاتچا میونسپلٹی میں واقع ایک فوجی مرکز کے اندر تقریباً دوپہر ڈھائی بجے ہوا، جہاں آتش گیر مواد ذخیرہ کیا جاتا تھا۔ دھماکے کی شدت کے باعث علاقے میں شدید نقصان پہنچا اور متعدد افراد متاثر ہوئے۔
ویاتچا کی محکمہ صحت کی سربراہ ریتا نیبراسکا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 10 سے 15 تک ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ زخمیوں میں سے 14 افراد کو مزید علاج کے لیے لاپاز کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے جو شدید نوعیت کے جھلسنے کا شکار ہوئی ہے۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C