بھارت: جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے والا چھٹا ملک
👁️ 89 بار دیکھا گیا
بھارت: جوہری آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے والا چھٹا ملک
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت نے جوہری طاقت سے چلنے والی دیسی ساختہ آبدوز آئی این ایس اریہنٹ سے بیلسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارت اب اپنے سمندر کے اندر سے بھی پاکستان اور چین میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعہ 14 اکتوبر کو دیسی ساخت کی آبدوزسے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا، جسے ملک کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیتیوں کو تقویت فراہم کرنے کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت آبدوز سے بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیت رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بیلسٹک میزائل کو آئی این ایس اریہنٹ سے خلیج بنگال میں داغا گیا اور یہ ”ہتھیاروں کے نظام کے حوالے سے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیمانوں پر پورا اترا‘‘۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کامیاب تجربہ بھارتی آبدوزوں کی بیلسٹک میزائل داغنے کی صلاحیتوں کا، جو کہ بھارت کے جوہری تدارک کی صلاحیت کا ایک کلیدی عنصر ہے، ثبوت ہے۔
بھارت ہتھیار سازی میں خود کفالت کی جانب
بھارت جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں میں بیلسٹک میزائل استعمال کرنے والا دنیا کا اب چھٹا ملک بن گیا ہے۔ جن دیگر ملکوں کے پاس یہ صلاحیت ہے ان میں امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اور چین شامل ہیں۔
آبدوز سے بلیسٹک میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ فوجی ہتھیار سازی میں بھارت کی خود کفالت کی جانب مزید ترقی کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
ستمبر میں بھارت نے پہلے دیسی ساخت کے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت کا افتتاح کیا تھا۔ جسے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر ورسوخ کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے حوالے سے ایک سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔
بھارت کے لیے تیسری روسی جوہری آبدوز، تین ارب ڈالر کا معاہدہ
آئی این ایس وکرانت دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ اس کی لمبائی 262 میٹر ہے اور اسے 17 برسوں کی تیاری اور تجربے کے بعد اسے بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔
آئی این ایس وکرانت دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جنگی جہازوں میں سے ایک ہے۔ اس کی لمبائی 262 میٹر ہے اور اسے 17 برسوں کی تیاری اور تجربے کے بعد اسے بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے حال ہی میں انتہائی بلندیوں پر پرواز کرنے اور تیزی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے دیسی ساخت کے ہیلی کاپٹروں کی بھی نقاب کشائی کی تھی۔ ان ہیلی کاپٹروں کو کوہ ہمالہ جیسے انتہائی بلندی والے علاقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
بھارت کے پاس اس وقت دیسی ساختہ بیلسٹک میزائل داغنے والی تین آبدوزیں موجود ہیں۔ اس نے آبدوزوں سے زمین پرمار کرنے والے دو میزائل کے۔15 اور کے۔4 بھی تیار کیے ہیں۔ ثانی الذکر 3500 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے جو کہ چین کے خلاف جوہری تدارک کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
جوہری طاقت سے چلنے والے ایسی آبدوز جن میں بیلسٹک میزائل نصب ہوں، بھارت کا اب تک کا ہتھیاروں کا پیچیدہ ترین پروگرام ہے جس میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8951 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4791 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2780 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2557 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C