بھارت: جی ٹوئنٹی میں بھی ’ہندوتوا ایجنڈے‘ کی تشہیر کی کوشش
👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: جی ٹوئنٹی میں بھی ’ہندوتوا ایجنڈے‘ کی تشہیر کی کوشش
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت نے جی 20 کی صدارت کے لیے جو لوگو جاری کیا ہے، اس میں بی جے پی کا انتخابی نشان اور ہندو مذہب کی مقدس علامت کنول کا پھول شامل ہے۔ اپوزیشن کانگریس پارٹی نے اس اقدام پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
https://twitter.com/G20_India/status/1590222401438388225?t=eJFT_a1eksKtu2V_6njl-Q&s=19
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر اس بات کے لیے سخت نکتہ چینی کی کہ اس نے جی 20 کی صدارت کے سرکاری لوگو میں بھی پارٹی کا انتخابی نشان کنول کے پھول کا استعمال کر لیا۔
بھارت آئندہ برس 19 ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل بین الحکومتی فورم ‘جی20’ کی صدارت کرنے والا ہے اور اس کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز ایک لوگو اور تھیم ویب سائٹ کی نقاب کشائی کی تھی۔
اس میں جی 20 کے ’صفر‘ کو ایک گلوب کی شکل میں اس گلوب کو ہندوؤں کے لیے مقدس پھول ’کنول‘ پر رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کنول کا پھول ہندو اور بُدھ مت میں بطور ایک مذہبی علامت رائج ہے۔ ہندو عقیدے کے مطابق کنول دراصل بھگوان وشنو کی ناف ہے، جس سے دنیا کی ہر چیز وجود میں آئی۔ اسی تقدس کے عقیدے کی بنا پر ہی، ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے کنول کو اپنا انتخابی نشان بھی منتخب کیا ہے۔
کانگریس پارٹی کی تنقید
کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے کانکریس پارٹی کے پرچم کو قومی پرچم بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا لیکن، ’’بی جے پی بڑی بے شرمی سے اپنے آپ کو فروغ دینے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتی ہے۔‘‘
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ’’تقریبا 70 برس قبل نہرو نے کانگریس کے پرچم کو بھارتی پرچم بنانے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی نے جی 20 کی صدارت کے لیے جو لوگو جاری کیا ہے اس میں اپنی پارٹی کے انتخابی نشان کو رکھا ہے۔ بڑی تعجب کی بات ہے کہ اب ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ مسٹر مودی اور بی جے پی بے شرمی سے اپنے آپ کو فروغ دینے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔‘‘
مودی نے کیا کہا؟
جی 20 کے لیے اس لوگو کے اجرا کے ساتھ ہی ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کنول ملک کا قومی پھول ہے، جو چیلنجز کے دوران ترقی کا عکاس ہے۔ اس لوگو کے نیچے ہندی زبان میں لکھا ہے، ’’گلوب سیارے کے تئیں، لوگوں کی موافقت کے ساتھ اس بھارتی نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے، جو فطرت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کا عکاس ہے۔‘‘
نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوگ کنول کو بھارت کے قدیم ورثے، یقین اور اس کی فکر کی علامت سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جی 20 کی صدارت بحران اور افراتفری کے ایک ایسے دور میں کر رہا ہے، جب دنیا اس صدی میں ایک آنے والی تباہ کن عالمی وبا، تنازعات اور بہت سی معاشی بے یقینیوں کے اثرات سے نمٹ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا، ’’جی 20 کے لوگو میں کنول کا پھول اس اُمید کی نمائندگی کرتا ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، کنول کا پھول ہر حال میں کھلتا ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا، ’’بھارتی ثقافت میں، علم اور خوشحالی کی دونوں دیویاں کنول پر بیٹھی ہیں۔ آج دنیا کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ مشترکہ علم جو ہمارے حالات پر قابو پانے میں ہماری مدد کرتا ہے اور ایک مشترکہ خوشحالی جو آخری میل پر بیٹھے آخری شخص تک پہنچتی ہے۔ اسی لیے گلوب کو کنول پر رکھا گیا ہے۔‘‘ لوگو میں کنول کی سات پنکھڑیاں بھی نمایاں ہیں۔ یہ سات براعظموں کی نمائندگی کرتی ہیں۔ موسیقی کی عالمی زبان میں دھنوں کی تعداد بھی سات ہے۔ موسیقی میں، جب سات نوٹ ایک ساتھ آتے ہیں، تب وہ کامل ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔‘‘
لیکن سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے کانگریس پارٹی کے اس موقف کا ساتھ دیا کہ ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے جی 20 جیسے اہم سربراہی اجلاس کو بھی نہ صرف ہندوتوا کے رنگ میں رنگنے کی کوشش کی ہے، بلکہ اپنی جماعت کو فروغ دینی کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C