بھارت سے روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی شروع
👁️ 135 بار دیکھا گیا
بھارت سے روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی شروع
نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) میانمار میں 2021 میں فوج کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پناہ کے لیے بھارت آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے پہلے گروپ کو نئی دہلی نے جمعے سے ملک بدر کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارت, آنے والے دنوں میں میانمار کے مزید پناہ گزینوں کو انکے وطن واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق میانمار کے ہزاروں شہریوں نے ان بھارتی ریاستوں میں پناہ لی تھی جہاں دونوں ممالک کے درمیان نسلی اور خاندانی تعلقات موجود تھے جس کی وجہ سے بھارت میں حکام فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر رہے تھے۔
بھارتی حکومت نے چند ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ میانمار کے ساتھ ویزا فری سرحد کی پالیسی ختم کر رہا ہے۔
شمال مشرقی ریاست منی پور کے وزیرِ اعلیٰ این بیرن سنگھ کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت میں پناہ لینے والے میانمار کے پناہ گزینوں کے پہلے گروپ کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
بیرن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پناہ گزینوں کو سیکیورٹی وین سے نکال کر جہاز میں بٹھایا جا رہا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق منی پور کم از کم 77 پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھجوانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا آغاز جمعے سے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ریاست منی پور پُر تشدد واقعات کی لپیٹ میں رہا ہے جس میں گزشتہ سال مئی میں ہونے والی نسلی جھڑپوں کے بعد سے اب تک لگ بھگ 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی سیکیورٹی حکام کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ میانمار کے پناہ گزینوں کا پہلا گروپ بھارتی سرحدی علاقے مورے پہنچا جہاں سے ہفتے کو ممکنہ طور پر انہیں میانمار کے حوالے کیا جائے گا۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا ہفتے کو کہنا تھا کہ امریکہ کو ان رپورٹس پر تشویش لاحق ہے جن کے مطابق بھارت سے میانمار جلا وطن کیے جانے والوں میں وہ پناہ گزین بھی شامل ہیں جو پناہ کے طلب گار تھے۔
محکمۂ خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے میانمار کے پڑوسیوں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور ظلم و ستم سے فرار ہونے والے تمام افراد کو پناہ اور تحفظ فراہم کریں۔
خیال رہے کہ دہلی نے اقوامِ متحدہ کے پناہ گزین کنونشن 1951 پر دستخط نہیں کیے جس کے مطابق ہر ملک پناہ گزینوں کو تحفظ دینے کا پابند ہو گا۔
اس کے علاوہ بھارت میں کوئی ایسے قوانین بھی موجود نہیں ہیں جن کے تحت پناہ گزینوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
بیرن سنگھ کا سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ بھارت نے میانمار سے آنے والے پناہ گزینوں کو رہائش اور امداد انسانی بنیادوں پر فراہم کی۔
بھارت کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث میانمار کے ساتھ دہائیوں پرانی ویزا فری پالیسی کو ختم کر دے گا جب کہ اس سے قبل بھارتی وزیر داخلہ نے میانمار کے ساتھ 1600 کلو میٹر سے زائد سرحد پر باڑ لگانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 405 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 366 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C