بھارت: نئی دہلی میں نماز جمعہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر درجنوں افراد گرفتار
👁️ 103 بار دیکھا گیا
بھارت: نئی دہلی میں نماز جمعہ میں رکاوٹیں ڈالنے پر درجنوں افراد گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو) جمعہ کے روز بھارت میں مسلمانوں کے نماز کے اجتماعات میں خلل ڈالنے پر درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے مضافات میں واقع شمالی شہر گڑگاؤں میں ہندو گروہ ہفتوں سے حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کو کھلے مقامات پر نماز جمعہ ادا کرنے سے روکیں۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ جمعہ کو پولیس نے سیکڑوں اضافی اہلکار تعینات کیے اور کم از کم 30 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مقامی لوگوں اور ہندو تنظیموں کے ہجوم نے نعرے بازی کی۔
ناقدین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر بھارت کی 20 کروڑ مسلمان آبادی سمیت اقلیتوں پر ظلم کرنے کا الزام لگایا ہے۔
نریندر مودی کی حکومت اس ہندو ایجنڈے کو مسترد کرتی ہے اور اس بات پر اصرار کرتی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔
ریاست ہریانہ میں، جس کا دارالحکومت گڑ گاؤں ہے، جسے گرو گرام بھی کہا جاتا ہے، بی جے پی کی حکومت ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب شہر میں اس طرح کا واقعہ سامنے آیا ہو جہاں متعدد بین الاقوامی کمپنیاں قائم ہیں۔
2018 میں بھی اکثریتی ہندو برادری کے بہت سے لوگوں نے مسلمانوں کے کھلے مقامات پر نماز پڑھنے پر اسی طرح کے اعتراضات اٹھائے تھے۔
ضلعی حکام نے برادریوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کیا تھا اور مسلمانوں کے لیے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے تقریباً 35 کھلی جگہوں کی نشاندہی کی۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو حراست میں لیے گئے لوگوں میں سے بہت سے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’گڑ گاؤں انتظامیہ، نیند سے جاگو‘۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں لوگوں کے ایک گروہ کو دکھایا گیا جو نمازیوں کو روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگارہے ہیں جو ہندو قوم پرستوں کا نعرہ ہے۔
شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے چند حصوں میں بھی جمعہ کو اقلیتی مسلمانوں کے خلاف حملوں کے بعد کشیدگی دیکھی گئی جسے رواں ماہ کے آغاز میں پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف تشدد کے بدلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ریاستی حکام نے پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا اور ان علاقوں میں پانچ سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی جہاں حملوں کی اطلاع ملی ہے۔
پولیس نے کہا کہ منگل سے ریاست کے شمالی حصے میں مسلمانوں کی کم از کم ایک مسجد، کئی دکانوں اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
سینئر پولیس افسر بھانوپدا چکروتی نے کہا کہ ’چند مشتعل افراد تریپورہ میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9261 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C