بھارت کا امریکہ سے 31 ڈرونز خریدنے کا معاہدہ
👁️ 162 بار دیکھا گیا
بھارت کا امریکہ سے 31 ڈرونز خریدنے کا معاہدہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) بھارت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے منگل کو، 31 اسلحے سے لیس ’MQ-9B اسکائی گارڈین‘ اور ’HALE ‘ ڈرونز کی خریداری کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدےکے لیے 2018 میں بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ اس سے بھارت کی نگرانی اور انٹیلیجنس کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اس کے علاوہ یہ امریکہ کی اس کوشش سے مطابقت میں ہےکہ وہ بھارت کو روسی فوجی سازوسامان خریدنے سے باز رکھے اور چین کے بڑھتے ہوئے غلبے کا مقابلہ کرسکے۔
بھارت کے اعلیٰ دفاعی ادارے نے گزشتہ سال وزیر اعظم نریندر مودی کے واشنگٹن کے سرکاری دورے سے عین پہلے اس خریداری کی منظوری دی تھی، جبکہ پینٹاگون نے اس کی منظوری فروری میں دی تھی۔
رائٹرز نے پچھلے سال رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی ڈرون بحریہ کے ذریعے بحر ہند کے علاقے میں زیادہ تر استعمال کیا جائے گا۔ بھارت کے دو دیرینہ حریفوں، چین اور پاکستان کے پاس جدید ترین فضائی دفاعی نظام موجود ہے جو بھارت کی اسکی زمینی سرحدوں پر ڈرون کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C