بھارت کا جوہری میزائلوں اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت کا جوہری میزائلوں اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے والے انٹرسیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) بھارت نے فضا میں جوہری میزائلوں اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے والے ایک انٹرسیپٹر میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ بیلسٹک دفاعی میزائل دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے۔ یہ تجربہ اڑیسہ کے سمندر میں ایک جزیرے پر واقع میزائل تجربہ گاہ سے کیا گیا اور حکام کی جانب سے اسے ’کامیاب تجربہ‘ قرار دیا گیا ہے۔
اس میزائل کو ’اے ڈی -1‘ کا نام دیا گیا ہے۔
وزرات دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈی آر ڈی او نے فیز 2 کے پروگرام کے تحت اے ڈی -1 بیلسٹک میزائل دفاعی انٹرسیپٹر کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل دو مرحلوں والی سالڈ موٹر سے چلتا ہے اور اس میں صحیح ہدف تک پہنچنے کے لیے ملک میں تیار کیے گئے کنٹرول نظام، نیویگیشن اور گائڈینس کے جدید آلات لگائے گئے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس تجربے کے بعد کہا ہے کہ ’یہ انٹرسیپٹر میزائل ایسی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو بالکل نئی ہے اور یہ صلاحیت صرف چند ملکوں کے پاس ہے۔ اس سے ملک کی بیلسٹک میزائل کے دفاعی نظام کی صلاحیت مزید بہتر ہو گی۔‘
یہ میزائل زمین کے مدار کے اندر اور باہر دونوں ہی جگہ 15- 25 کلومیٹر کی اونچائی سے لے کر 80- 100 کلو میٹر کی اونچائی تک جوہری میزائلوں اور جنگی طیاروں کو تباہ کرنے کی غرض سے بنایا گیا ہے۔
بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت فی الحال اس میزائل کو کسی اہم اڈے پر تنصیب کرنے کے منصوبے سے گریز کر رہی ہے۔ اس کا ایک سبب اس کی تیاری پر آنے والے بھاری اخراجات ہو سکتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے اس کی ممکنہ تنصیب کے اعلان سے اس لیے بھی گریز کیا گیا ہو کہ اس کے جواب میں پاکستان مزید جوہری بم بنانے یا انڈیا کی انٹرسیپٹر میزائل کا کوئی توڑ حاصل کرنے میں کوششوں میں مصروف ہو سکتا ہے۔
دفاعی تجزیہ کار راہل بیدی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’اس کی تیاری ایک عرصے سے چل رہی تھی لیکن کچھ تو ٹیکنالوجی کی مشکلات اور دوسرے اخراجات کے سبب اس کو حتمی شکل دینے میں تاخیر ہوئی۔‘
ڈی آر ڈی او کے فیز -1 کے پلان کے مطابق ایسے بیلسٹک میزائل بنائے جانے ہیں جو 2000 کلومیٹر کی ریینج میں دشمن میزائل کی نشاندہی کر کے اسے قریب آنے پر فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
لیکن فیز 2 کے تحت جس میزائل کا اب تجربہ کیا گیا ہے اس کی رینج پانچ ہزار کلومیٹر تک کی ہے۔
راہل بیدی کا کہنا ہے کہ اسے پاکستان اور چین دونوں کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ’انڈیا دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جو دو ایسے مخالف ملکوں سے گھرا ہوا ہے جو جوہری طاقتیں ہیں۔ ظاہر ہے اس کا ہدف یہی دو ممالک (چین اور پاکستان) ہیں۔‘
راہل بیدی کہتے ہیں کہ ’میزائل ٹیکنالوجی ایک ایسی ٹیکنالوبی ہے جو کوئی بھی ملک دوسرے ملک کو نہیں دیتا۔ انڈیا نے کئی میزائل خود اپنی ٹیکنالوجی سے بنائے ہیں۔ اب اس نئے میزائل کے تجربے کے بعد خطے میں میزائلوں کی دوڑ شروع ہونا لازمی ہے۔ پاکستان اور چین بھی اپنے اپنے طریقے سے ان میزائلوں کا توڑ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘
یاد رہے کہ جوہری میزائلوں اور ایواکس جیسے جنگی نوعیت کے طیاروں کو فضا یا زمین کے مدار سے باہر تباہ کرنے کی ٹیکنالوجی صرف امریکہ، اسرائیل، روس اور چین جیسے ملکوں کے پاس ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ انڈیا نے ابھی حال میں روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 میزائل فوج میں شامل کیے ہیں۔
یہ جدید ترین روسی دفاعی میزائل فضا میں جنگی طیارے، جاسوس جہاز، حملہ آور ڈرون اور درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کی نشاندہی کر کے انھیں فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ڈی آر ڈی او انڈیا میں میزائل اور دفاعی ساز و سامان بنانے والا سب سے بڑا تحقیق و ترقی کا ادارہ ہے۔
پرتھوی، اگنی، ترشول، آکاش، ناگ، نربھے اور روس کے اشتراک سے تیار کیے گئے برہموس میزائل اسی ادارے نے بنائے ہیں۔ یہ سبھی میزائل اب انڈیا کی فوج میں شامل ہیں اور اس کی عسکری طاقت کا بڑا حصہ ہیں۔ ان میں سے بعض میزائل دوسرے ملکوں نے بھی خریدے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 355 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4794 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2873 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2314 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C