بھارت: گولڈن ٹیمپل میں مبینہ بے حرمتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
👁️ 261 بار دیکھا گیا
بھارت: گولڈن ٹیمپل میں مبینہ بے حرمتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین روحانی مقام سری ہرمندر صاحب (گولڈن ٹیمپل) کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غازی آباد کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گیان پرکاش نے بی بی سی کے نامہ نگار روندر سنگھ روبن کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، جس کے بعد اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب امرتسر کے پولیس کمشنر گرپیت سنگھ بھلر کا کہنا ہے کہ غازی آباد کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ملزم کو امرتسر منتقل کرنے کے لیے پولیس کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے امرتسر میں بھی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
واقعہ کیا ہے؟
یہ معاملہ ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا، جس میں ایک شخص کو گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب (امرت سرور) میں پاؤں ڈال کر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں وہ تالاب کے پانی سے کُلی کرتا ہے اور پھر وہی پانی واپس تالاب میں تھوک دیتا ہے۔
یہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا تھا، تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سکھ برادری میں شدید اشتعال پھیل گیا۔ بعد ازاں سنیچر کے روز غازی آباد میں نہنگ سکھوں کی جانب سے ملزم پر تشدد بھی کیا گیا۔
ملزم کی شناخت سبحان رنگریز کے نام سے ہوئی ہے۔
ایف آئی آر میں کیا درج ہے؟
امرتسر پولیس کے مطابق واقعہ 13 جنوری کی صبح تقریباً 11 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، جبکہ اس کی شکایت 24 جنوری کو درج کروائی گئی۔
ہرمندر صاحب کے مینیجر راجوندر سنگھ کی درخواست پر پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 298 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
ایف آئی آر میں درج ہے کہ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے آئی ٹی شعبے کے علم میں آیا کہ سبحان رنگریز نے مقدس تالاب میں کُلی کر کے اس کی ویڈیو بنائی اور پھر اسے وائرل کیا، جو ناقابل برداشت بے ادبی کے زمرے میں آتا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ ملزم نے درشن کیے بغیر ہی گوردوارے کا احاطہ چھوڑ دیا، جس سے شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ بے ادبی کی نیت سے آیا تھا۔ ایس جی پی سی کے علم میں یہ معاملہ 16 جنوری کو آیا۔
ملزم کا مؤقف
سبحان رنگریز نے دو الگ الگ ویڈیو بیانات جاری کر کے اپنے عمل پر معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا۔
ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا
’’میں بچپن سے گولڈن ٹیمپل جانے کی خواہش رکھتا تھا۔ مجھے وہاں کے آداب کا مکمل علم نہیں تھا۔ میں نے تالاب کے پانی سے وضو کیا اور غلطی سے پانی میرے منہ سے واپس تالاب میں گر گیا۔ میں اس پر اپنے سکھ بھائیوں سے دل سے معافی مانگتا ہوں اور خود آ کر بھی معذرت کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔‘‘
ویڈیو میں انہیں ہاتھ جوڑے کھڑے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس جی پی سی کا ردعمل
شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سیکریٹری کلونت سنگھ منن نے گزشتہ ہفتے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممکن ہے یہ واقعہ سیوا داروں کے علم میں نہ آیا ہو، کیونکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو بعض اوقات یہاں کے آداب کا مکمل علم نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوٹیج کی جانچ پڑتال کے بعد سکیورٹی مزید سخت کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C