بھارتی کشمیر میں دستی بم حملہ، 2 مزدور ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں دستی بم حملہ، 2 مزدور ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں گزشتہ روز ایک دستی بم حملے میں دو غیر کشمیری مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
Two non local labourers from UP were killed after militants hurled a grenade at them in Harmen area of south Kashmir’s Shopian district pic.twitter.com/qBfSurs997
— Imran nissar (@Imrannissar2) October 18, 2022
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے ہرمن میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دستی بم کے دھماکے میں دو غیر کشمیری مزدور شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
جبکہ بھارتی تحقیقاتی ادارے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے پیراملٹری فورسز کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندو بلوائیوں نے سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفتر پر حملہ کیا ہے، ہندو بلوائیوں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی پشت پناہی میں حریت کانفرنس دفتر کے مین گیٹ پر نصب بورڈ کو اکھاڑ پھینکا۔ بھارتی کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال مودی حکومت دعوئوں کے برعکس ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 350 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8953 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4792 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2791 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2558 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2313 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C