بیجنگ: کاش چینی صدر کی طرح میں بھی 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، وزیراعظم عمران خان
👁️ 77 بار دیکھا گیا
بیجنگ: کاش چینی صدر کی طرح میں بھی 500 افراد کو جیل بھیج سکتا، وزیراعظم عمران خان
بیجنگ (ڈیلی اردو) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا، کاش میں 500 افراد کو جیل بھیج سکتا۔
منگل کو چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین دنیامیں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے، چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا، دنیا بھر کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کیے، موجودہ وقت چین سے سیکھنے کا ہے۔ چین نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا، ہم بھی سیکھیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کے باعث ملک کی ترقی کی رفتار کم ہوتی ہے، دنیا وہیں سرمایہ کاری کرتی ہے جہاں کرپشن نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت تھی، ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بڑی وجہ کرپشن ہے، چینی صدر نے کرپشن کیلئے جنگ کی، چین نے 4 ہزار وزرا کو کرپشن کے الزام میں جیل بھیجا۔ کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا۔
(2/2) Prime Minister of Pakistan Imran Khan Keynote Speech at Pakistan-China Trade and Investment Opportunities in the New Era, Beijing, China (08.10.19)#Pakistan ???????? #China ???????? #CPEC pic.twitter.com/InMzuGq5xC
— PTI Central Punjab (@PTICPOfficial) October 8, 2019
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آتے ہی کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کیے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی، وزیراعظم ہاوَس سے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، مسائل کے حل کیلئے سی پیک اتھارٹی قائم کی گئی ہے، چینی وکرز کے تحفظ کیلئے خصوصی فورس بنائی گئی ہے،حکومت اسپیشل اکنامک زونز پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوئلے اور سونے کی صنعت میں بھی سرمایہ کاری کرے، پاکستان کو اس وقت ایک کروڑ گھروں کی ضرورت ہے،ہاوَسنگ شعبے میں چین کی تعاون کے خواہش مندہیں۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں کیوں کہ ہم نے آسانیاں پیدا کی ہیں، پاکستان چاہتا ہے کہ چین ٹیکسٹال، آئی ٹی، فنانس، زراعت، سیاحت، میں سرمایہ کاری کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1913 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C